Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈی آئی خان ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او طاہر نواز سمیت 5 اہلکار شہید

ڈی آئی خان ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او طاہر نواز سمیت 5 اہلکار شہید
February 12, 2019
 ڈی آئی خان ( 92 نیوز ) امن کے دشمنوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک بار پھر نشانہ بنایا جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او طاہر نواز سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ دو راہگیر زخمی ہو گئے ۔ افسوسناک واقعہ اباسین پٹرول پمپ کے سامنے پیش آیا  جہاں نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس  سےڈرائیور جاوید   ، کانسٹیبل آصف ، سر فراز اور میر باز موقع پر شہید ہو گئے جبکہ ایس ایچ او طاہر نواز  اور دو زخمیوں کو   شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایس ایچ او طاہر نواز دم توڑ گئے۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔