Monday, August 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ڈی آئی خان۔ پاک آرمی کا میراج طیارہ گرکر تباہ،2سوار شہید

ڈی آئی خان۔ پاک آرمی کا میراج طیارہ گرکر تباہ،2سوار شہید
March 4, 2015
  ڈی آئی خان (ویب ڈیسک )ڈیرہ اسماعیل کی  تحصیل پروا کے علاقے میں پاک آرمی کا میراج طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا۔ ۔ذرائع کے مطابق تباہ شدہ طیارہ میانوالی ائیر بیس سے معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے نزدیک جنگلوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے پاک فوج کے دستے اور دوسرے امدادی رضاکار موقع پر پہنچے اور تباہ شدہ طیارے کا ملبہ اور شہید ہونے والے افسران کی باقیات کو  اکٹھاکیا۔ طیارے میں سوار ائیر کموڈور شفقات اور فلائنگ لفٹیننٹ محمد شعیب موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔فوج اور پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا اور کسی کو علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔شہید ہونے والے دونوں فوجی افسران کی میتیں ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ منتقل کردی گئیں ۔