Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈی آئی جی آفس میں دہشتگردوں کا حملہ ، 9 افراد جاں بحق

ڈی آئی جی آفس میں دہشتگردوں کا حملہ ، 9 افراد جاں بحق
January 29, 2019
لورالائی ( 92 نیوز) لورا لائی میں ڈی آئی جی آفس میں دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ امن دشمنوں نے ایک بار پھر بلوچستان کے علاقے لورالائی پر وار کیا۔ ڈی آئی جی آفس میں چار مسلح افراد اس وقت داخل ہوئے جب وہاں نوجوانوں کے پولیس میں بھرتی کے انٹرویوز جاری تھے۔ پولیس کے مطابق ایک حملہ آور نے خود کو ڈی آئی جی آفس کے دروازے کے قریب دھماکہ خیز مواد سے اڑایا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔ کچھ دیر بعد ایک اور حملہ آور نے خود کو اڑیا جس سے ڈی آئی جی آفس میں بھگدڑ مچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ایف سی ، ایس ایس جی کمانڈوز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچے۔ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا ز۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر لورالائی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آفس اور آس پاس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر رپورٹ طلب کر لی جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔