Friday, May 3, 2024

ڈیڑھ ماہ تک بجلی کا بل جمع نہ کرانے والے صارف کا میٹر کاٹ لیا جائے گا : عابد شیر علی

ڈیڑھ ماہ تک بجلی کا بل جمع نہ کرانے والے صارف کا میٹر کاٹ لیا جائے گا : عابد شیر علی
May 25, 2016
لاہور (92نیوز) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ وہ سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ روکنے کیلئے مسجدمیں خود بیٹھیں گے۔ خلاف ورزی پر عملے کو نہیں اس ڈسٹرکٹ کے چیف ایگزیکٹو کو معطل کیا جائے گا۔ لیسکومیں سوا تین ارب روپے کی اووربلنگ کے معاملے پر تحقیقات کاحکم دیدیاہے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو ہیڈکوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 45دن سے زائد تک بل ادا نہ کرنے والوں کی بجلی کاٹ دینگے اور کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ لیسکو میں سوا تین ارب روپے کی اووربلنگ کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ عابدشیرعلی نے بتایا کہ لاہور میں ہونےوالی اوور بلنگ کا معاملہ نیب کے حوالے کیا ہے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 2018ءتک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دینگے۔ عملے پر تشدد کرنے والوں کےخلاف مقدمہ درج نہ کرنے والے تھانوں کا گھیراو¿ کیا جائیگا۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمر جلنے کی صورت میں متبادل انتظامات کےلئے 3 ہزار 400 نئی ٹرالیاں خرید لی ہیں۔ عابد شیر علی نے عوام کو 2018ءتک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی نوید بھی سنائی اور عوام کی اووربلنگ کی دیرینہ شکایت کوبھی تسلیم کیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان خوشخبریوں کے ثمرات کیا نکلتے ہیں۔