ڈیڑھ سو سال بعد بلیو مون کو گرہن لگنے کا نظارہ کل دکھائی دیگا
کراچی ( 92 نیوز ) ڈیڑھ سو سال بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں بلیو مون کو گرہن لگنے کا دلفریب نظارہ کل دکھائی دے گا ۔ 2018 کا پہلا سورج گرہن جو سپر بلیو اور بلڈ مون کہلائے گا ۔
کل چاند نہ صرف زمین کے قریب آکر سپر مون کہلائے گا بلکہ مکمل گرہن لگنے سےبلڈ مون بھی کہلائے گا ۔ جبکہ ایک ماہ میں دومکمل چاند نظرآنے کے سبب اسے بلیو مون کہا جائے گا۔
ایسا نظارہ تقریبا ڈیڑھ سو برس پہلے یعنی اکتیس مارچ 1866 دیکھا گیا تھا اور اب کل دنیا دوبارہ اس سپرمون کوگرہن لگتے دیکھے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سپر بلیو اور بلڈ مون کہلانے والے اس چاند کا نظارہ کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکے گا ۔ چاندگرہن کا آغاز 3 بجکر 51 منٹ اور اختتام 9 بجکر 8 منٹ پر ہوگا ۔
کراچی میں چاند 6 بجکر 31 منٹ پر نکلے گا۔اس وقت اس میں گرہن لگاہوگا۔