اسلام آباد (92 نیوز) حکومت آرڈیننس کی صورت میں منی بجٹ لے آئی، ڈیڑھ سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ۔ صدر نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا۔
ترمیمی آرڈیننس فوری نافذ العمل ہوگا، ٹیکس قوانین میں 75 سے زائد ترامیم کی گئیں ، کاروباری مقامات پر این ٹی این یا بزنس کارڈ آویزاں نہ کرنے پر جرمانہ ہوگا، فریش گریجوایٹس اور فلم انڈسٹری کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ۔
کھیلوں کی تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ ٹیکس کریڈٹ میں تبدیل کر دی گئی ۔