Saturday, July 27, 2024

ڈیڈلاک کو توڑنے میں آصف علی زرداری نے کردار ادا کیا، مجھ سے منسوب کیا جانے والا نوٹ یقیناً میرا ہے: وزیر داخلہ

ڈیڈلاک کو توڑنے میں آصف علی زرداری نے کردار ادا کیا، مجھ سے منسوب کیا جانے والا نوٹ یقیناً میرا ہے: وزیر داخلہ
March 12, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چٹ پر لکھے گئے تعریفی کلمات آصف زرداری کے فوج مخالف بیان سے منسوب کرنا درست، یہ بیان فوجی عدالتوں کے قیام کے دوران آصف زرداری کے مؤقف کی تعریف پر لکھا تھا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجھ سے منسوب کیا جانے والا نوٹ یقیناً میرا ہے لیکن یہ نوٹ نوٹ ملٹری کورٹس پر ہونےوالی کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پر لکھا گیا تھا کیونکہ اس ڈیڈلاک کو توڑنے میں آصف علی زرداری نے کردار ادا کیا تھا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی، پی پی نے فوجی عدالتوں کے قیام پر آئینی ترمیم کی حمایت کی تھی۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ یہ بات خفیہ نہیں کہ یہ نوٹ میرے ہی ہاتھ سے لکھا گیا ہے تاہم اس نوٹ کو آصف زرداری کی فوج مخالف تقریر سے منسوب کرنا جھوٹ، بددیانتی ہے۔ سب جانتے ہیں آصف زرداری کے فوج مخالف بیان پر میں نے سب سے پہلے ردعمل دیا تھا۔