Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈیٹا چوری ہونے کا ڈر‘ پینٹا گون کو بھی ہیکرز کی ضرورت پڑ گئی

ڈیٹا چوری ہونے کا ڈر‘ پینٹا گون کو بھی ہیکرز کی ضرورت پڑ گئی
April 19, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ڈیجیٹل ڈیٹا کو ہیکرز کے حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے امریکی فوجی ہیڈکوارٹر پینٹاگون کو بھی بالآخر ہیکرز کی ضرورت پیش آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کو آج کل ایسے ہیکرز درکار ہیں جو اپنے کا م میں یکتا ہوں اور پینٹا گون کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی سسٹم میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر سکیں۔ قبل ازیں گوگل‘ فیس بک‘ مائیکرو سوفٹ اور یاہو بگ باو¿نٹی پروگرام کے تحت پہلے ہی ہیکرز کو مدعو کر چکے ہیں تاکہ وہ کسی قسم کے بگ یا کسی مسئلے کی نشاندہی کر سکیں اور ویب سائٹ کو محفوظ بنایا جاسکے۔