Saturday, July 27, 2024

ڈیوڈ کیمرون نے والد کی آف شور کمپنی میں شراکت دار ہونے کا اعتراف کرلیا

ڈیوڈ کیمرون نے والد کی آف شور کمپنی میں شراکت دار ہونے کا اعتراف کرلیا
April 8, 2016
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ڈیود کیمرون نے بالآخر اعتراف کر لیا ہے کہ ان کے والد کے آف شور ٹرسٹ میں کبھی ان کا بھی حصہ تھا ،،تاہم وزیر اعظم بننے سے پہلے انہوں نے یہ حصص فروخت کر دیئے تھے۔ تفصیلات کےمطابق  پاناما پیپرز  کی طرف سے اس انکشاف کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کےآنجہانی  والد ایان کیمرون نے بھی آف شور  کمپنی قائم کر رکھی تھی ڈیوڈ کیمرون نے   اعتراف کیا ہے کہ ان کے والد نے اپنے ٹرسٹ میں انہیں اور ان کی اہلیہ سمانتھا  کو بھی حصہ دار بنا رکھا تھا اور اس ٹرسٹ میں سے انہیں بھی ترکہ ملا ۔ انہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ   بلئر مور انویسٹمنٹ ٹرسٹ میں  وہ اور ان کی اہلیہ سمانتھا  کے پانچ ہزار حصص تھے جوجنوری دوہزار دس میں تیس ہزار پاؤنڈ سٹرلنگ میں فروخت کئے  اور ان حصص کے منافع منقسمہ پر انہوں نے انکم ٹیکس ادا کیا  لیکن اس کی مالیت کیپٹل گین ٹیکس الاؤنس سے کم تھی  کیمرون نے کہا ان کے والد نے ان کیلئے  تین لاکھ پونڈ کا ترکہ چھوڑا  لیکن والد نے انہیں یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ رقم آف شور  فنڈز کی ہے ۔ کیمرون نے کہا ان کے والد کا برطانوی تاج کے زیر نگیں علاقے جرسی میں  بھی انویسٹ منٹ ٹرسٹ تھا لیکن وہ اور ان کے اہل خانہ اس وقت  کسی آف شور فنڈ سے مستفیدہو رہے ہیں نہ مستقبل میں مالی منفعت حاصل کریں گے ۔