Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈیوواٹمور اور گرانٹ فلاور کی دورہ پاکستان کیلئے بھرپور کوششیں، زمبابوے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان آئے گی، اعلان آج متوقع

ڈیوواٹمور اور گرانٹ فلاور کی دورہ پاکستان کیلئے بھرپور کوششیں، زمبابوے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان آئے گی، اعلان آج متوقع
May 15, 2015
لاہور (92نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر چھائے خدشات کے بادل چھٹ گئے، افریقی ٹیم طے شدہ شیڈول کے مطابق دورہ کرے گی، حتمی اعلان آج ہوگا۔ زمبابوے کے اخبار ”ڈیلی ہیرالڈ“ نے انکشاف کیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دورہ پاکستان کو برقرار رکھنے کےلئے پاکستان کے سابق اور زمبابوے کے موجودہ کوچ ڈیو واٹمور اور پاکستان کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے اہم کردارادا کیاہے۔ سانحہ کراچی کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا تاہم پاکستان حکومت اور پی سی بی حکام کی جانب سے غیر معمولی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ پاکستان میں زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی پر ایک ملین ڈالر خرچ ہوں گے اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ پروٹوکول دیا جائے گا۔ زمبابوے ٹیم دورہ پاکستان کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔