Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈیوس کپ ٹینس کا ٹائٹل روس نے جیت لیا

ڈیوس کپ ٹینس کا ٹائٹل روس نے جیت لیا
December 6, 2021 ویب ڈیسک

میڈرڈ (92 نیوز) ڈیوس کپ ٹینس کا ٹائٹل روس نے جیت لیا، روس نے فائنل میں کروشیا کو شکست دی۔

روس نے ڈیوس کپ ٹینس فائنل میں کروشیا کو 2-0 سے ہرایا، رشین ٹیم نے دونوں سنگلز مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔

پہلے سنگل مقابلے میں روس کے آندرے روبلف نے کروشیا کے بورنا گوجو کو ہرایا۔ دوسرے میچ میں ڈینیئل میدویدیف نے مارین چلچ کو اسٹریٹ سیٹس سے مات دی۔

روس نے تیسری بار ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل روس 2002 اور 2006 میں ڈیوس کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔

میدویدیف نے اپنے آن کورٹ انٹرویو میں کہا " یہ حیرت انگیز محسوس ہوتا ہے، میں اپنے سے زیادہ ٹیم کے لیے خوش ہوں۔ ہمارے پاس حیرت انگیز ماحول کے ساتھ ایک حیرت انگیز ٹیم ہے اور مجھے اس ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی ہے جس کی ہمیں ضرورت تھی یہ ایک حیرت انگیز دو ہفتے تھے۔ میں واقعی خوش ہوں۔"