Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈیوس کپ ٹینس ،پاکستان نے سنگلز کے بعد ڈبلز اور ریورس مقابلے جیت لئے

ڈیوس کپ ٹینس ،پاکستان نے سنگلز کے بعد ڈبلز اور ریورس مقابلے جیت لئے
February 3, 2018

اسلام آباد( 92 نیوز ) ڈیوس کپ ٹینس میں پاکستان  نے سنگلز کے بعد ڈبلز اور ریورس  مقابلوں میں  بھی کامیابی سمیٹ لی  ۔ ایشیا اوشینیا گروپ ون ٹائی میں پاکستانی جوڑی نے جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں کو زیر کیا  ۔ پاکستان نے  ایونٹ میں 0-4  سے کامیابی حاصل کی ۔

ڈیوس کپ کا میدان اسلام آباد میں سجا  جس میں پاکستان اور جنوبی کوریا  مد مقابل ہوئے ۔ قومی کھلاڑیوں نے سنگلز کے بعد ڈبلز اور ریورس مقابلوں میں بھی میدان مارلیا ۔

ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی  میں پاکستانی جوڑی  اعصام الحق اور عقیل خان  جنوبی کوریائی جوڑی سون ووکون اور یونگ کیو لم  کے مدمقابل ہوئی ۔ قومی کھلاڑیوں نے آغاز سے ہی  حریف پلیئرزپر دھاک بٹھائے رکھی ،پاکستان نے پہلا سیٹ 6-7سے اپنے نام کیا ۔

دوسرے سیٹ میں  بھی پاکستانی کھلاڑیوں کا راج برقرار رہا اور سیٹ 4-6 سے جیت کر کامیابی سمیٹ لی  ۔ ریورس مقابلوں میں بھی  قومی ٹینس پلئیرز نے فتح حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں 0-4 سے کامیابی حاصل کر لی۔

اگلے مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ ازبکستان سے ہو گا جو اپریل میں پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا۔