Sunday, December 4, 2022

ڈیوس کپ، سیمی فائنل مرحلے کے لیے ٹیموں کا انتخاب مکمل

ڈیوس کپ، سیمی فائنل مرحلے کے لیے ٹیموں کا انتخاب مکمل
لندن ( 92 نیوز) ڈیوس کپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لئے ٹیموں کا انتخاب مکمل ہو گیا ،  اسپین اور برطانیہ کی ٹیموں نے فائنل فور مرحلے میں جگہ بنا لی ۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں اسپین کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوا ، اسپینش ٹیم حریف ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور دو،ایک سے میچ جیت کر سیمی فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں برطانیہ  کی ٹیم نے جرمنی کو شکست دی  ، برطانوی ٹیم نے جرمنی کو دو صفر سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل  کے لیے کوالیفائی کیا۔ سیمی فائنل مرحلے کے میچز آج کھیلے جائیں گے۔