Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈینیل کریگ کو اقوام متحدہ کی طرف سے نیا مشن ‘‘لائسنس ٹو سیو’’ مل گیا

ڈینیل کریگ کو اقوام متحدہ کی طرف سے نیا مشن ‘‘لائسنس ٹو سیو’’ مل گیا
April 16, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) جیمز بانڈ زیرو زیرو سیون سے شہرت پانے والے اداکار ڈینیئل کریگ کو بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کے خطرات سے آگاہی اور ان کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کا خصوصی مندوب مقرر کیا ہے۔ نیویارک میں اس عالمی ادارے کے صدر دفتر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے اس ذمہ داری کو قبول کرنے پر کریگ کا شکریہ ادا کیا۔ بان کی مون نے ازراہ مذاق کہا کہ کریگ آپ کو لائسنس ٹُو کِل تو دیا گیا لیکن آج وہ ان کو لائسنس ٹو سیو دے رہے ہیں۔ بانڈ سیریز کی ایک فلم کا بھی نام لائسنس ٹو کل ہے جبکہ فلم میں بطور برطانوی ایجنٹ بھی اُنہیں یہ لائسنس حاصل ہوتا ہے۔ سینتالیس سالہ ایکٹر آج کل فلم سپیکٹر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ بطور جیمز بانڈ ان کی چوتھی فلم ہو گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔