کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور ٹرائل کورٹ کی ملزمان کو سزائیں بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔
صوبائی حکومت نے ڈینیل پرل قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے ، اپیل میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں سقم ہیں ، ہائیکورٹ نے ملزمان کو ریلیف دیے ہوئے اخباری تراشوں پر انحصار کی۔
حکومت سندھ کی جانب سے کہا گیا کہ اخباری تراشوں میں ملزم احمد عمر شیخ کا جرم کا اعتراف ظاہر ہوتا ہے ، ہائیکورٹ نے ملزمان کا کالعدم تنظیموں سے تعلق کا بھی جائزہ نہیں لیا، ملزمان کا ماضی داغدار ہونے کا جائزہ بھی نہیں لیا گیا۔
سندھ حکومت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور ٹرائل کورٹ کی ملزمان کو سزائیں بحال کرنے کی استدعا کی ہے ۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے سندھ حکومت کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کی سزائے موت بحال کی جائے اور ملزمان فہد سلیم،سلمان ثاقب،شیخ محمد عادل کی عمر قید کی سزا بحال کرنے کا حکم دے۔