Monday, February 6, 2023

ڈینیئل پرل قتل کیس، احمد عمر شیخ سمیت 4 ملزمان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

ڈینیئل پرل قتل کیس، احمد عمر شیخ سمیت 4 ملزمان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

کراچی (92 نیوز) امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ نے احمد عمر شیخ سمیت چار ملزمان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے ملزمان کو فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے احمد عمرشیخ سمیت تمام ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جب عدالت طلب کرے گی تو پیش ہوں۔ ملزمان بغیر کسی جرم کے 18 سال سے جیل میں ہیں۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کی نظربندی کا اختیار صوبائی حکومت کا ہے، محکمہ داخلہ نے 28 ستمبر کو ملزمان کو نظر بند کیا تھا۔