Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈینگی کے وار تھم نہ سکے، پنجاب میں مزید 500 سے زائد مریض رپورٹ

ڈینگی کے وار تھم نہ سکے، پنجاب میں مزید 500 سے زائد مریض رپورٹ
October 24, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے بعد ڈینگی وبا میں تیزی آگئی۔ پنجاب میں ڈینگی کے مزید 500 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 146 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ دیہی علاقوں سے 48 جبکہ اندرون شہر سے 98 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 8 سو 67 ہو چکی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اسلام آباد میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہو چکی ہے۔

راولپنڈی میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 68 مریض الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی میں 29 ، بینطیر اسپتال میں 28، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 11 مریض لائے گئے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2032 ہو چکی ہے۔ 7 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔