Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈینگی ٹیسٹ کیلئے جدید مشین راولپنڈی پہنچا دی گئی

ڈینگی ٹیسٹ کیلئے جدید مشین راولپنڈی پہنچا دی گئی
September 12, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی میں ڈینگی کے پھیلتے ہوئے مرض کو قابو کرنے کے لئے لاہور جنرل اسپتال کی انتظامیہ نے ڈینگی ٹیسٹ کیلئے جدید مشین آٹو اینا لائز اور 2 ٹیکنیشن فوری طور پر راولپنڈی  پہنچا دیے ۔ ڈی جی ہیلتھ  کے مطابق  راولپنڈی کے پوٹھوہا رٹاؤن میں ڈینگی وباء سے متاثرہ یونین کونسلوں میں جاری اینٹی دینگی مہم کی ازسر نو مائیکرو پلاننگ مکمل کرکے اس پرفوری عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔ پوٹھو ہار ٹاؤن میں جاری اینٹی ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی کا مکمل جائزہ لے کر متاثرہ یونین کونسلوں میں مہم از سر نو مائیکروپلاننگ مکمل کی جس میں لاروا کی تلاش ، مچھر کی افزائش گاہوں کی کی صفائی ، عوامی اور پرائیویٹ عمارتوں احاطوں اور تمام گھروں کی مکمل لاروا تلاشی کر کے کھڑے پانی ، ٹوٹے پھوٹے جمع شدہ کباڑ، پانی کے ذخیروں ، جانوروں کے برتنوں اور دیگر مخفی مقامات کی مکمل جانچ کی جائے گی۔