Monday, December 4, 2023

ڈینگی نے کے پی کے پر بھی وار کردیا ،مانسہرہ میں متاثرین کی تعداد 506ہوگئی

 ڈینگی نے کے پی کے پر بھی وار کردیا ،مانسہرہ میں متاثرین کی تعداد 506ہوگئی
October 21, 2015
مانسہرہ(92نیوز)ڈینگی نےخیبرپختنونخوا پر وار کردیا ہر دن گزرنے کے ساتھ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے،صوبے میں ایک ہزار چار سو ساٹھ ڈینگی کے کیسز سامنےآگئے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع مانسہرہ میں مریضوں کی تعداد 506 ہو گئی ،پشاور کے ہسپتال بھی ڈینگی مریضوں سے بھرنے لگے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ اضلاع میں سر فہرست مانسہرہ ہے جہاں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 506 تک پہنچ گئی، ایبٹ آباد میں 449، مالاکنڈ میں 363 پشاور میں 90 جبکہ سوات میں 28 افراد میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہو چکے۔ ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافے کے باوجود ڈینگی کے خلاف حکومتی سطح پر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے۔ پشاور کے تینوں بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں  بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے صوبے کے دیگر اضلاع سے بھی متاثرہ افراد پشاور کے ان ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں لیکن ان ہسپتالوں میں بھی ڈینگی مریضوں کے لئے کوئی آئی سو لیشن وارڈ نہیں شہری ڈینگی مچھرکے وار کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ وزیرصحت یہ ماننے کو تیار ہی نہیں کہ ڈینگی نام کا مرض صوبے میں پھیل رہا ہے۔ محکمہ صحت ڈینگی کے تیزی سے پھیلنے کی حقیقت ہی تسلیم نہیں کررہا تو ہسپتالوں میں علاج معالجے اور اس مچھر کے خاتمے کےلئے اقدامات کیسے ممکن ہوسکتے ہیں۔