Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈینگی مچھر پنجاب میں مزید چار جانیں نگل گیا

ڈینگی مچھر پنجاب میں مزید چار جانیں نگل گیا
November 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ڈینگی مچھر پنجاب میں مزید چار جانیں نگل گیا۔ تین کا تعلق لاہور اور ایک کا شیخوپورہ سے نکلا۔

صوبے میں مزید 113 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ خیبرپختونخوا میں ایک روز میں ڈینگی کے 35 مریض رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی تعداد 10 ہزار 334 ہو گئی۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے 142 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 88 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گوجرانولہ سے ڈینگی کے 7، راولپنڈی سے 4 جبکہ ملتان میں 3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد، بہاولنگر، گجرات اور شیخوپورہ سے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں موسم سرد ہونے سے ڈینگی کے وار کم ہونے لگے۔ گزشتہ روز صرف ایک کیس سامنے آیا۔