لاہور: ( 92 نیوز) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی مچھر بھی خطرناک ہوگیا ہے۔ شہر میں رواں سال کا ڈینگی سے اموات کا پہلا کیس سامنے آ گیا ۔
ڈینگی بخار کے باعث 14 سال کی بچی میو ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے بھی اموات کی تصدیق کر دی گئی۔
2 روز قبل 14 سالہ بچی کو تیز بخار کے ساتھ میو ہسپتال لایا گیا تھا۔ بخار کی شدت اور ڈینگی کی پیچیدگیوں کے باعث گزشتہ رات 14 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔
واضح رہے کہ سرکاری طور پر لاہور میں ڈینگی سے اموات کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
طبی ماہرین نے بھی شہریوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دیں ہیں۔