Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈینگی سے بچاؤ اور سدباب حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے، وزیراعلیٰ بزدار

ڈینگی سے بچاؤ اور سدباب حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے، وزیراعلیٰ بزدار
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں، ڈینگی سے بچاؤ اور سدباب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا انسداد ڈینگی کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا مؤثر اقدامات کے ذریعے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔

سردار عثمان بزدار بولے کہ کورونا کی طرح ڈینگی کے منفی اثرات کو بھی کم از کم کی حد تک لانا چاہتے ہیں۔ ڈینگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران اور عملے کو دفتر کے بجائے فیلڈ میں ہونا چاہئے، ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انسداد ڈینگی مہم کی ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی مکمل نگہداشت اور ہر طرح کی سہولت دی جائے۔ خراب کارکردگی کی کوئی گنجائش نہیں، جواب طلبی کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی۔