Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈینگی اور خناق کے بعد سوائن فلو پنجاب پر حملہ آور‘ 7 شہری جاں بحق

ڈینگی اور خناق کے بعد سوائن فلو پنجاب پر حملہ آور‘ 7 شہری جاں بحق
January 12, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب بھر میں سوائن فلو شدت اختیار کرگیا۔ لاہورکے نجی اسپتال میں زیرعلاج اکسٹھ سالہ خاتون طاہرہ بیگم سوائن فلو سے جاں بحق ہو گئی جس سے پنجاب میں اب تک سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں سوائن فلو کامرض شدت اختیار کر گیا ہے اور اس سے ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج اکسٹھ سالہ خاتون طاہرہ بیگم کے جاں بحق ہونے کے بعد یہ تعداد 7ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ملتان کی انچاس سالہ ارفع خالد اور مظفر گڑھ کی تیس سالہ جمیلہ سمیت مختلف شہروں کے چھ افرادزندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب بھر میں سوائن فلو کے اب تک 21 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ لاہور کے نجی اسپتالوں میں سوائن فلو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔