Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ڈینئیل ویٹوری 300 وکٹیں لینے والے پہلےکیوی باؤلر بن گئے

ڈینئیل ویٹوری 300 وکٹیں لینے والے پہلےکیوی باؤلر بن گئے
March 8, 2015
آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) ون ڈے کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے تین سو وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز کیوی باؤلر ڈینئیل ویٹوری نے اپنے نام کرلیا۔ افغانستان کے خلاف میچ میں ویٹوری مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔ افغانستان کے خلاف میچ میں کیوی اسپنز ڈینیئل ویٹوری نے چار کھلاڑیوں  کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ڈینئیل ویٹوری نے تین سو کا ہندسہ افغان بیٹسمین نوروز منگل کی وکٹ اڑا کر حاصل کیا۔ دو سو اکاونوے میچ کھیل کر تین سو دو وکٹیں گرانے والے ویٹوری تین سو وکٹیں لینے والے دنیا کے بارہویں جبکہ نیوزی لینڈ کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ افغانستان کی اوپننگ جوڑی توڑنے والے ویٹوری کو میچ میں بہترین باؤلنگ کے جوہر دکھانے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔  
We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.