سنسناٹی ( 92 نیوز) روس کے ڈینئیل میدو یدیو نے پہلی بار سنسناٹی اوپن ٹینس کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ روسی کھلاڑی نے فیصلہ کن معرکے میں بیلجئیم کےڈیوڈ گوفن کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔
پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا ،دونوں کھلاڑیوں نے حریف پر برتری کیلئے بھر پور کوشش کی لیکن
ڈینئیل نے ٹائی بریکر پر سیٹ اپنے نام کر لیا ۔
دوسرے سیٹ میں بھی بیلجئین کھلاڑی میچ میں واپسی کرنے میں ناکام رہے اور روسی کھلاڑی نے چھ،چار سے میچ جیت کر
سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا،میدویدیو کی جیت کا اسکور سات چھ،اور چھ ،تین رہا۔
خواتین کے مقابلوں میں امریکا کی
میڈسن کیز نے ٹائٹل اپنے نام کیا،کیز نے فائنل میں روس کی
سویٹلانا کو شکست دی۔