Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈیم فنڈکیلئے چیئرمین92میڈیاگروپ نے چیف جسٹس پاکستان کوایک کروڑکاچیک ‏پیش کیا

ڈیم فنڈکیلئے چیئرمین92میڈیاگروپ نے چیف جسٹس پاکستان کوایک کروڑکاچیک ‏پیش کیا
October 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ڈیم بنانا ہے ملک بچانا ہے  مہم میں 92 نیوز بدستور میدان میں پیش پیش ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے ڈیم فنڈ کا اعلان کیا گیا تو 92 نیوز نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے 92 نیوز کی جانب سے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا گیا ، جس میں پاکستان اور دنیا بھر سے محب وطن پاکستانیوں نے کالز کیں اور ڈیم فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ بیرون وطن مقیم پاکستانیوں کی جانب سے چند گھنٹوں میں ہی کروڑوں ڈالرز دینے کے وعدے کیے ، 92 نیوز کی جانب سے بھی ڈیم فنڈ میں پیسے دینے کا اعلان کیا گیا  ۔ منگل کے روز 92 میڈیا گروپ کی جانب سے چیئرمین میاں حنیف نے اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی اور ڈیم فنڈ کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا گیا ۔ 92 نیوز کا عزم ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے  ۔