Friday, September 20, 2024

ڈیمو کریٹس بمقابلہ ری پبلکنز‘ آج 13ریاستوں میں پرائمری انتخابات ہونگے

ڈیمو کریٹس بمقابلہ ری پبلکنز‘ آج 13ریاستوں میں پرائمری انتخابات ہونگے
March 1, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی مہم کے سلسلے میں آج تیرہ ریاستوں میں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹیوں کے پرائمری انتخابات ہو رہے ہیں۔ سپر ٹیوزڈے پر ہونے والے ان انتخابات میں کسی امیدوار کی کامیابی اسے پارٹی کا صدارتی امیدوار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹیوں کا صدارتی امیدوار کون ہو گا اس فیصلے کے لیے دونوں پارٹیوں کے رہنماو¿ں میں مقابلہ جاری ہے۔ پرائمریز کے اس اہم مرحلے کے دوران گیارہ ریاستوں میں ری پبلکن پارٹی کے 595 ڈیلی گیٹس چنے جائیں گے۔ بارہ ریاستوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 1034 ڈیلی گیٹس کا فیصلہ ہو گا۔ ریاست الاباما کے پرائمری الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کے 50 ڈیلی گیٹس کا انتخاب ہو گا جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹر 60 نمائندوں کا چناو¿ کریں گے۔ الاسکا کے ری پبلکن قاقاز میں 28 ڈیلی گیٹس کا فیصلہ ہو گا۔ امریکن ساموا میں 10 ڈیموکریٹک ڈیلی گیٹس کا چناو ہو گا۔ ریاست آرکنساس میں ری پبلکن پارٹی کے 40 نمائندوں کا انتخاب ہو گا جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے 37 ڈیلی گیٹس چنے جائیں گے۔ کولوراڈو میں ڈیموکریٹ ووٹر اپنے 79 نمائندوں کا فیصلہ کریں گے۔ ری پبلکن پارٹی نے اس ریاست میں اپنے 37 ڈیلی گیٹس کو آزاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جارجیا میں ری پبلکن پارٹی کے 76 نمائندوں کا چناوہو گا جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے 116 ڈیلی گیٹس منتخب کیے جائیں گے۔ میساچوسیٹس ریاست میں ری پبلکنز اپنے 42 ڈیلی گیٹس چنیں گے تو ڈیموکریٹس 116 نمائندے منتخب کریں گے۔ منی سوٹا میں ری پبلکن پارٹی کے 38 نمائندوں کا انتخاب ہو گا تو ڈیموکریٹک پارٹی کے 93 ڈیلی گیٹس چنے جائیں گے۔ ریاست اوکلاہوما میں ری پبلکن ووٹر 43 ڈیلی گیٹس منتخب کریں گے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے 42 نمائندوں کا چناو ہو گا۔ ٹینیسی میں ری پبلکن پارٹی کے 58 نمائندے چنے جائیں گے۔ ڈیموکریٹس 76 ڈیلی گیٹس کا فیصلہ کریں گے۔ اس مرحلے میں سب سے زیادہ ڈیلی گیٹس رکھنے والی ریاست ٹیکساس میں بھی پرائمری ہوں گے۔ یہاں ری پبلکن پارٹی کے 155نمائندوں کا انتخاب ہو گا جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے 252 ڈیلی گیٹس کا چناو ہو گا۔ ورمونٹ میں ری پبلکنز 16 ڈیلی گیٹس چنیں گے تو ڈیموکریٹس کے 26 نمائندوں کا فیصلہ ہو گا۔ ورجینیا میں ری پبلکن پارٹی کے 49 ڈیلی گیٹس جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے 110 ڈیلی گیٹس کا چناو¿ کیا جائے گا۔ ان امریکی ریاستوں کے علاوہ ڈیموکریٹک پارٹی 40 ملکوں میں رہنے والے امریکیوں کے ذریعے 17 ڈیلی گیٹس کے چناو¿ کا عمل بھی شروع کرے گی جو آٹھ مارچ تک جاری رہے گا۔ کسی بھی ری پبلکن رہنما کو اپنی پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے لیے مجموعی طور پر 1237ڈیلی گیسٹس کی حمایت درکار ہوتی ہے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کا امیدوار 2383 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کر لے تو اسے پارٹی کا صدارتی امیدوار تسلیم کر لیا جاتا ہے۔