Saturday, February 4, 2023

ڈیمز فنڈز کا معاملہ ، وزیراعظم کی اپیل پر اراکین اسمبلی میدان میں کود پڑے

ڈیمز فنڈز کا معاملہ ، وزیراعظم کی اپیل پر اراکین اسمبلی میدان میں کود پڑے
پشاور (92 نیوز)ڈیمز فنڈز کے معاملے میں وزیراعظم کی اپیل پر اراکین اسمبلی میدان میں کود پڑے۔ پشاور کے ضلع ناظم محمد عاصم نے وزیراعظم کی ڈیم فنڈ میں 6 ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا۔ دوسری طرف لاہور کے محمود الرشید نے 2 ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا جبکہ رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب اور عمران خٹک نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا فیصلہ کیا ۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہر شخص ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔ ڈیم کی تعمیر میں ہی ہم سب کی زندگیاں محفوظ ہونگی۔ پشاور کے ضلع ناظم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق ذیادہ سے ذیادہ فنڈ اکھٹے کئے جائیں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پانی کا مسئلہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، وعدہ کیا تھا ہر اہم ایشو پر قوم کو اعتماد میں لوں گا ڈیم بنانا ملک کیلئے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیم بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ڈیم کیلئے چیف جسٹس اور پی ایم فنڈ اکھٹا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیلم جہلم کا بجٹ 500 ارب ہو گیا ہے۔ ڈیم پاکستان کے مستقبل کیلئے سب سے زیادہ ضروری ہے۔ ساری چیزیں ایک طرف یہ ڈیم ایک طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے لوگوں نے بھی اسی طرح ڈیم بنایا تھا،انہیں بھی باہر سے قرضے نہیں مل رہے تھے۔ یہ ڈیم ہم نے بنانا ہے اور یہ ڈیم ہم ہی بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں سے مخاطب ہوں ، ایک ہزار ڈالر فی بندہ بھیجے تو ڈیم آسانی سے بنا لیں گے، انہوں نے کہا کہ میں آپ کے پیسے کی حفاظت کروں گا، سارا پیسہ ڈیم فنڈ میں جائے گا۔