Wednesday, September 28, 2022

 ڈیل سٹین نے 400ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر لیں

 ڈیل سٹین نے 400ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر لیں
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے  باؤلر ڈیل سٹین  نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کو آؤٹ کر کے چار سو وکٹیں  مکمل کرلیں ۔ تفصیلات کے مطابق دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقاکے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا مہمان ٹیم کے فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے بارہ رنز کے مجموعی سکور پر اوپنر تمیم اقبال کو آؤٹ کر دیا۔ اسی کے ساتھ سٹین کے ٹیسٹ کیرئیر کی چار سو وکٹیں مکمل ہو گئیں۔ سٹین یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے جنوبی افریقی باؤلر ہیں۔ ان سے   پہلے یہ اعزاز  شان پولاک کے پاس تھا  سٹین رچرڈ ہیڈلی کے بعد چار سو ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین باؤلر بھی ہیں جبکہ مجموعی طور پر دنیا کے تیرہویں باؤلر ہیں۔