Wednesday, April 24, 2024

ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ، عارضی اور ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ملازموں کو مستقل نہیں کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کا فیصلہ

ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ، عارضی اور ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ملازموں کو مستقل نہیں کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کا فیصلہ
December 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ، عارضی اور ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ملازموں کو مستقل نہیں کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس کی بریفنگ میں وزیراطلاعات فوادچوہدری میں کہا نواز دور کے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھیں، ایک سو چونتیس ارب روپے کی آئی پی پیز کو ادائیگیاں کی گئیں، معیشت کے تمام اشاریے مثبت جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام اور بیلٹ پیپر کو قابل شناخت بنانے کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج جو لوگ معیشت کو سنبھالنے کا بھاشن دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے ادوار میں قرضے لے کر معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔ پانچ سالوں میں ہم نے نواز شریف اور زرداری کا لیا ہوا 55 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے۔

کابینہ نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کو پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دی۔