Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈیلی میل کے مضمون میں شہباز شریف پر منی لانڈرنگ الزامات مفروضوں پر مبنی تھے، برطانوی عدالت

ڈیلی میل کے مضمون میں شہباز شریف پر منی لانڈرنگ الزامات مفروضوں پر مبنی تھے، برطانوی عدالت
February 6, 2021

لندن (92 نیوز) لندن کی عدالت میں شہبازشریف کی ڈیلی میل کیخلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے ابتدائی سماعت کا فیصلہ سنا دیا۔ جج جسٹس میتھیونکلین کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل میں لکھے الفاظ شہباز شریف کی ہتک عزت کا باعث تھے۔

جج جسٹس میتھیو نکلین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا شہباز شریف کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات “ بہت محدود اور مفروضوں” پر مبنی تھے۔ ڈیلی میل کے وکلا نے تسلیم کیا کہ شہبازشریف پر منی لانڈرنگ کا کوئی الزام نہیں، شہباز شریف کیخلاف پاکستان میں ہونیوالی کارروائی کے بارے میں جان بوجھ کر کچھ نہیں پڑھا۔

وکلا میل نے مؤقف اپنایا شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا کوئی الزام نہیں، لیکن ان کی فیملی کے ارکان کو منی لانڈرنگ سے مستثنیٰ نہیں قرار دیا جاسکتا۔ جیسے کہ اخبار نے بھی مبینہ طور پر لکھا۔

میل کے وکلاء نے عدالت میں بیان دیا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر کے بیان کا حوالہ بھی دیا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے۔ شہزاد اکبر کے مطابق ڈیفڈ کے فنڈز سے غبن کی گئی رقم برآمد بھی کئ گئی ہے۔

وکلا میل نے بتایا کہ غبن کے پیچھے کون ہے، اس حوالے سے پاکستان میں تفتیش اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہے، ہماری معلومات محسود ہیں۔

وکیل شہباز شریف اینڈرئنی پیج کیو سی نے دلائل دئیے کہ، اخبار کا مضمون شواہد کے بجائے مکمل طور پر بے بنیاد الزامات پر مشتمل تھا۔ مضمون میں مکمل طور پر شہباز شریف کی توہین کی گئی۔ مضمون میں پہلے شہباز شریف اور برطانوی حکومت کے رابطوں کی مثال دی گئی پھر کرپشن کے الزامات لگا دئیے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔