Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈیلی میل کی خبر کے سہولت کار عمران خان اور شہزاد اکبر تھے، مریم اورنگزیب

ڈیلی میل کی خبر کے سہولت کار عمران خان اور شہزاد اکبر تھے، مریم اورنگزیب
February 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے حکومت پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا، ڈیلی میل کی خبر کے سہولت کار عمران خان اور شہزاد اکبر تھے۔

ہفتہ کے روز مریم اورنگزیب اور مصدق ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ لندن کی عدالت نے ثبوت مانگا تو کوئی جواب نہیں تھا۔ ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹڈ تھی۔

ترجمان (ن) لیگ بولیں کہ ‏شہبازشریف میڈیا ٹرائل کی باتیں وزیراعظم ہاؤس میں ہوئیں۔ شہباز شریف نے کہا اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو وہ سیاست چھوڑدیں گے۔ شہبازشریف پرالزام لگایا گیا کہ زلزلہ زدگان کے فنڈز میں سے کمیشن لیا۔

انہوں نے کہا، ‏شہزاد اکبر نے یہ اسٹوری لکھوائی،‏ کیا شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے اس کے کوئی ثبوت ہیں؟۔ ڈیلی میل اسٹوری کے سہولت کار شہزاد اکبر تھے، ‏اسٹوری سے پہلے ڈیوڈروز اور عمران خان کی ملاقات ہوئی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔