Saturday, July 27, 2024

ڈیلاس : امریکی شہری مسلمان پناہ گزینوں کے حق میں کھڑے ہوگئے، مظاہرین کی ایئرپورٹ پر نمازکی ادائیگی

ڈیلاس : امریکی شہری مسلمان پناہ گزینوں کے حق میں کھڑے ہوگئے، مظاہرین کی ایئرپورٹ پر نمازکی ادائیگی
January 30, 2017
ڈیلاس(92نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں کیخلاف امریکہ بھر میں احتجاج جاری ہے ڈیلاس ایئر پورٹ پر مظاہرین نے نماز ادا کی دوسری طرف ایئر فرانس نے امریکہ جانے والے اکیس مسلمان مسافروں کو طیارے سے اتار دیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکا کے شہر ڈیلاس کے ایئر پورٹ پر سیکڑوں  افراد  جمع ہوئے اورمسلمان پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پر مسلمان مظاہرین نے  ہوائی اڈے پر ہی نماز ادا کی جبکہ غیر مسلم مظاہرین  اس موقع پر  اسلام علیکم اور ویلکم کے پلے کارڈ اٹھا کر پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی  کرتے رہے۔ دوسری طرف ایئر فرانس نے صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد مسلم ممالک کے 21 مسافروں کو جہاز سے اتار دیا یہ مسافر فرانس سے امریکہ جا رہے تھے۔