ڈیرہ غازی خان :پولیس کی مشتبہ گاڑی پر فائرنگ، یوسی چیئرمین زخمی ،بادشاہ قیصرانی بال بال بچے

ڈی جی خان (92نیوز)ڈیرہ غازی خان میں مشتبہ گاڑی پر پولیس نے فائرنگ کر دی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ڈی جی خان میں پولیس نے مشتبہ گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسے کے نتیجے میں یو سی چیئرمین محمد شاہد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔
پولیس کی اس اندھا دھند فائرنگ میں سابق ایم پی اے بادشاہ قیصرانی بال بال بچے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوڈیرہ غازیخان سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔