Friday, October 7, 2022

ڈیرہ غازی خان میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی

ڈیرہ غازی خان میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی
ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے سخی سرور میں بارش کے باعث ندی نالوں میں اچانک سے طغیانی اگئی۔ ندی میں کھڑی زائرین کی چھے بسیں پانی میں پھنس گئیں جبکہ ایک بس پانی میں بہہ گئی۔ زائرین کے مطابق پانی کے تیز بہاو کے باعث  بس میں سوار کئی افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ پانی میں بہنے والے 4 افراد کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ ندی کنارے چائے کا ڈھابہ اور وہاں موجود شہری اور موٹر سائیکلیں بھی پانی کا ریلا اپنے ساتھ بہا کر کے گیا۔ ذرائع کے مطابق تغیانی میں پھسنے والے زائریں کا تعلق سیالکوٹ اور فیصل آباد سے بتایا جا رہے۔ امدادی ٹیموں نے ایک بس ڈرائیور کی لاش نکال لی ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔