Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈیرہ غازی خان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5مبینہ دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5مبینہ دہشت گرد ہلاک
December 18, 2016

ڈیرہ غازی خان (92نیوز) سی ٹی ڈی ملتان کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی، 5مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نےڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی ہے جس میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی ملتان نےپولیس حراست سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو انہوں نے جوابی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کےتبادلے میں پانچ دہشت گردمارے گئے جبکہ چار اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں آٹھ سے دس دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ ہلاک دہشتگردوں میں سے دو کی شناخت ملک تحسین اور کامران کے نام سے ہوئی۔ دہشت گردوں سے چار دستی بم اور چاررائفلیں بھی ملیں۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اوران کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔