Tuesday, October 4, 2022

ڈیرہ غازی خان : سکیورٹی اداروں سے جھڑپ‘ چار دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان : سکیورٹی اداروں سے جھڑپ‘ چار دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ غازی خان (92نیوز) ڈیرہ غازی خان میں سکیورٹی اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سخی سرور کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی اداروں نے آپریشن کیا۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ اسی دوران ایک گھر میں چھپے دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر شعیب چیمہ اور اس کا ساتھی حنیف فرار ہوگئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے گھر سے اسلحہ، دستی بم اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔