Friday, December 1, 2023

ڈیرہ غازیخان: سابق پارلیمانی سیکرٹری میر بادشاہ قیصرانی کو خودکش حملے میں ہلاک کرنیکی دھمکی

ڈیرہ غازیخان: سابق پارلیمانی سیکرٹری میر بادشاہ قیصرانی کو خودکش حملے میں ہلاک کرنیکی دھمکی
October 18, 2015
ڈیرہ غازیخان (نائنٹی ٹو نیوز) سابق پارلیمانی سیکرٹری سردار میر بادشاہ قیصرانی کو افغانستان سے دہشت گردوں نے خودکش حملے کی دھمکی دے دی۔ سردار میر بادشاہ قیصرانی کو افغانستان سے دھمکی آمیز کال وصول ہوئی جس میں سابق پارلیمانی سیکرٹری کو خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ سردار میر بادشاہ کے قریبی ذرائع کے مطابق کال افغانستان کے نمبر سے آئی۔ ڈیرہ غازی خان کے ڈی پی او نے دھمکی آمیز کال کے بعد میر بادشاہ قیصرانی کو سکیورٹی فراہم کر دی ہے۔