Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈیرہ بگٹی : کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 12 فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے

ڈیرہ بگٹی : کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 12 فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے
December 21, 2016

 ڈیرہ بگٹی(92نیوز)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر د رخان اپنے 12ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کے قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

 سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈیر ہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈ ر درخان عرف منشی بگٹی نے اپنے 12ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کرقومی دھارے میں شامل ہو نے کا اعلان کردیا۔۔اس موقع پر فراریوں نے عہد کیا کہ اب وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت کام کریں گے اور کسی بھی تخریب کاری کا حصہ نہیں بنیں  گے۔  سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے فراری سیکورٹی فورسز پر حملو ں ،گیس تنصیبات سمیت دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔