ڈیرہ بگٹی: فورسزکےساتھ مقابلے میں سات دہشت گرد ہلاک

یرکوہ(ویب ڈیسک)ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں اورسکیورٹی فورسز میں فائرنگ کے تبادلے سے سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضہ سے بارودی مواد اور راکٹ لانچر برآمد کرلئے گئے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی ۔
اس دوران علاقے میں موجود دہشت گردوں اور ایف سی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے سات دہشت گرد موقع پر دم توڑ گئے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔
مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے تیس کلو بارودی مواد ایک راکٹ لانچر اور دیگر سامان برآمد ہوا۔