Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈیرہ بگٹی : فراری کمانڈر اپنے 12 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارےمیں شامل

ڈیرہ بگٹی : فراری کمانڈر اپنے 12 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارےمیں شامل
December 25, 2016

 ڈیرہ بگٹی(92نیوز)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں فراری کمانڈرنے اپنے 12ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کرقومی دھارے میں شامل ہو نے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈیرہ بگٹی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب  میں اعلٰی سول وفوجی افسران سمیت قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں فراری کمانڈر حیرو عرف شوجز نے اپنے بارہ فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا سرنڈر ہونے والے افراد سے سیکٹر کمانڈرایسٹ امجد ستی نے ہتھیار ڈالنے والے افراد کو سینے سے لگایا خوش آمدید کہا اور تحفے کے طور پر انہیں قومی پرچم بھی دئیے۔