Friday, September 20, 2024

ڈیرہ بگٹی، سجو کالونی کا سکول حکومت کی عدم توجہی کا شکار

ڈیرہ بگٹی، سجو کالونی کا سکول حکومت کی عدم توجہی کا شکار
December 15, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے ڈیرہ بگٹی  کی  سجو کالونی کا سرکاری اسکول بلوچستان حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے جہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی نہ ہونے برابر ہیں۔ گورنمنٹ ہائی اسکول کی عمارت بھی نہیں جبکہ عمارت کی منظوری کے بعد تعمیراتی کام بھی شروع نہیں کیا جاسکا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول سجو کالونی عرصہ دراز سے سوئی کے عوام کو تعلیم کی نعمت سے مالا مال کر رہا ہے   لیکن درسگاہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔  اسکول میں زیرتعلیم بچوں کی تعداد دو سو کے قریب ہے، جن کو پڑھانے کے لیے صرف ایک ہیڈ ماسٹر اور دو اساتذہ ہیں۔ طلبا کھلے آسمان تلے بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں ، طلبا کے بیٹھنے کے لیے فرنیچر  نہیں ، اسکول کو پانی کی شدید قلت کا  بھی سامنا ہے، اسکول کی باقاعدہ عمارت ہے نہ ہی چاردیواری۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے عمارت کی منظوری ہو چکی ہے لیکن تعمیراتی کام تاحال شروع نہیں ہوسکا۔