Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈیرہ بگٹی:براہمداغ بگٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، بھٹی قبیلے کےعمائدین کی بھی شرکت

ڈیرہ بگٹی:براہمداغ بگٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، بھٹی قبیلے کےعمائدین کی بھی شرکت
July 24, 2017

ڈیرہ بگٹی (92نیوز) ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر بگٹی کی سالگرہ کے موقع پربراہمداغ بگٹی کے خلاف احتجاج کیا گیا قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

تفصیلات کےمطابق احتجاجی مظاہرےکے شرکا نے  براہمداغ  بگٹی اور  نریندر  مودی  کے خلاف شدید نعرہ بازی کی  اور  ان  کے  پتلے نذر  آتش  کیے ۔ اس  موقع  پر  خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی   غلام نبی  بگٹی نے کہا کہ اب بگٹی قوم اپنےدوست دشمن کوبخوبی جان چکی ہے ۔ ان کو مزیدگمراہ نہیں کیاجاسکتا جبکہ اس موقع پرنواب اکبر بگٹی کی سالگرہ کی تقریب میں شراب نوشی کی محفل سجانے پر بھی براہمداغ بگٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔