Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ڈیرہ اسماعیل کینٹ میں 255ویں ریکروٹمنٹ پاسنگ آوٹ پریڈ

ڈیرہ اسماعیل کینٹ میں 255ویں ریکروٹمنٹ پاسنگ آوٹ پریڈ
April 10, 2015
ڈیرہ اسماعیل خان(ویب ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل کینٹ میں دو سو پچپن ویں ریکروٹمنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنگ آفیسرمیجر جنرل ساحر شمشاد مرزا تھے۔ مجموعی طور پر چار سو بیاسی ریکروٹس نے ٹریننگ مکمل کی ریکروٹ احسان احمد نے اچھی کارکردگی پر اعزازی چھڑی اورپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد بشارت نے پی ای ٹی میڈل اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد خلیل نے نشانہ بازی کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سرتاج علی نے لڑائی کے شعبے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے پاس ہونے والے جوانوں اور تربیتی افسروں کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی