Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈیرہ اسماعیل میں خودکش دھماکہ ، سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈاپور شہید

ڈیرہ اسماعیل میں  خودکش دھماکہ ، سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈاپور شہید
July 22, 2018
ڈیرہ اسماعیل خان( 92 نیوز) خیبر پختونخوا میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، پی کے 99 ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈا پور کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا۔ حملے میں اکرام اللہ گنڈا پور شہید ہو گئے۔ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں نے  ایک اور وار کر دیا، اس بار پاکستان تحریک نصاف کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور کی گاڑی  پر اس وقت خود کش حملہ کیا گیا جب وہ ڈی آئی خان کے علاقہ کلاچی میں گھر سے نکل رہے تھے۔ دھماکے میں سردار اکرام اللہ گنڈا پور جام شہادت نوش کر گئے جبکہ ان کے ساتھ دیگر 4 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں 8سے 10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اکرام اللہ خان گنڈا پور کو حفاظت کے لیے 13 پولیس اہلکار دیئے گئے تھے جبکہ گزشتہ روز انہیں ایسے ہی حملے کے خدشات سے آگاہ کیا گیا تھا۔ اکرام اللہ خان گنڈا پور کے بھائی اور پی ٹی آئی حکومت کے سابق صوبائی وزیر اسراراللہ گنڈا پور کو بھی 2014 میں ایسے ہی خود کش حملے میں شہید کیا گیا تھا۔