Friday, December 2, 2022

ڈیرہ اسماعیل خان میں تین روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر

ڈیرہ اسماعیل خان میں تین روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر
ڈیرہ اسماعیل خان(92نیوز)پاک فوج اور ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تین روزہ سپورٹس گالا اختتام کو پہنچ گیا، سپورٹس گالا میں کرکٹ، فٹبال، رسہ کشی، بیڈمنٹن اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ مقابلوں میں مجموعی طور پر  تین سو سے  زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کی مختلف تحصیلوں اور اسکولز کی ٹیمیں شامل تھیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے  کہا کہ اس طرح کے پروگرام امن دشمنوں کے لئے ایک پیغام ہیں، آرمی کے بینڈ نے خوبصورت دھنوں سے ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔