Wednesday, September 27, 2023

ڈہرکی میں دو ہزار چودہ میں پسند کی شادی کرنے پر جوڑے کو کاروکاری قرار دیدیا گیا

ڈہرکی میں دو ہزار چودہ میں پسند کی شادی کرنے پر جوڑے کو کاروکاری قرار دیدیا گیا
April 15, 2020
 ڈہرکی (92 نیوز) ڈہرکی میں پسند کی شادی جرم بن گئی۔ دو ہزار چودہ میں پسند کی شادی کرنے پر جوڑے کو کاروکاری قرار دیدیا گیا۔ متاثرہ شخص نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر وڈیرے نے پنچایت میں کم سن بچیاں ونی کر دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔ بیوی اور ایک کم سن بچی کو الگ کردیا  گیا ۔ خدشہ ہے اسے قتل کر دیا جائے گا ۔ بااثر وڈیرے نے دو کم سن بچیاں ونی کرنے اور سات لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کے گھر اور زمین پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے۔ حاکم شیخ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کوتحفظ دیا جائے اور پنجائت لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔