Saturday, July 27, 2024

ڈھلتی عمر میں پروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال دماغ کیلئے بہترین ہے : طبی ماہرین

ڈھلتی عمر میں پروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال دماغ کیلئے بہترین ہے : طبی ماہرین
August 10, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) طبی محققین نے دماغی امراض الزائمر اور ڈیمینشیا پر تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ایسے لوگ جو بڑھاپے کی طرف گامزن ہیں اور وہ پروٹین سے بھرپور غذا استعمال کرتے ہیں ان کے اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے ان کا دماغ تندرست رہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینی سوٹا میں واقع الزائمر کے تحقیقی مرکز سے وابستہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن‘ صحت بخش اور مخصوص اجزاءپر مشتمل غذا جہاں جسمانی ضروریات کو پوری کرتی ہے وہیں یہ دماغی تندرستی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین سے بھرپور غذا بشمول مچھلی‘ بغیر والا گوشت‘ پھلیاں‘ خشک میوہ جات‘ اناج‘ پھل اور سبزیاں دماغ اور دل کی بہتر صحت اور ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے اہم ہیں۔ طبی ماہرین نے ڈیمینشیا پر تحقیق کیلئے 672 رضاکاروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے لوگ جنہوں نے بڑھتی عمر کے ساتھ پروٹین سے بھرپور غذا استعمال کی ان کی دماغی صحت بہت بہتر تھی۔