Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل پھر بارش کے باعث روک دیا گیا

ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل پھر بارش کے باعث روک دیا گیا
December 5, 2021 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) پاک بنگلہ دیش دوسرے ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل پھر بارش کے باعث روک دیا گیا۔ 

اس سے قبل دوسرے روز کا کھیل صبح بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، آج پہلا سیشن بغیر کوئی گیند پھینکے ختم ہوگیا۔ دوسرے سیشن میں پاکستان نے اننگز 161 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی تاہم پھر سے بارش پر کھیل روک دیا گیا۔

مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے نصف سنچری مکمل کرلی، 52 بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان نے اب تک 2 وکٹ پر 188 رنز بنا رکھے ہیں۔

پاکستان کو 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔