ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی درخواست ضمانت منظور
ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کی انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کی بدعنوانی کے دو کیسز میں ضمانت منظور کرلی۔
ڈھاکہ کی خصوصی عدالت میں خالدہ ضیا کو انتہائی سخت سکیورٹی میں لایا گیا۔
سابق وزیراعظم پرچھ لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی رقم میں بدعنوانی کے دو کیسز درج ہیں ۔
خالدہ ضیا پر امدادی رقم میں خورد برد کا الزام بھی ہے۔
سابق وزیر اعظم سمیت انکی پارٹی کے رہنماؤں نے ان الزامات کی مخالفت کی ہے۔